میڈیکل طالبہ کو قتل کرنے والا ملزم 111 افراد کا قاتل نکلا

ملزم نے 5 لڑکیوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا،کچھ عرصہ قبل حلیہ بدل کر تبلیغ میں چلا گیا تھا،پولیس سے بچنے کے لیے مذہبی جماعت میں شامل ہوا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 9 اکتوبر 2019 17:21

میڈیکل طالبہ کو قتل کرنے والا ملزم 111 افراد کا قاتل نکلا
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 اکتوبر 2019ء) :کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران میڈیکل کی طالبہ کو کچرا چننے والے افغانی نوجوانوں نے قتل کیا، ایک ملزم کو گرفتار کرکے لڑکی کے والد سے چھینا گیا موبائل فون، واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گرفتار ملزم افغانی اسٹریٹ کرمنل ہے، جس کا ساتھی قاری بشیر افغانی تاحال فرار ہے، پولیس مفروضہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

ملزمان نے گزشتہ ہفتے گلشن اقبال میں موچی موڑ پر اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران فائرنگ کرکے طالبہ مصباح کو قتل کردیا تھا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم کے مطابق وہ ایک سال پہلے تک اس علاقے میں کچرا چنتا تھا جس کے بعد ملزم گاڑیوں کی بیٹریاں چوری کرنے لگا، پانچ ماہ قبل ملزم نے اپنے ساتھیوں فضل، نعمت اور قاری بشیر کے ساتھ مل کر اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں شروع کیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کا یہ گروہ گلشن اقبال، گلستان جوہر، مبینہ ٹاون، شارع فیصل، بہادرآباد، عزیزبھٹی، سچل سائٹ اور سپر ہائی وے کے علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرچکا ہے۔ملزم سے متعلق مزید بتایا گیا ہے کہ اس کا گروہ 22 افراد پر مشتمل ہے۔ملزم عبداسلام نے رہائی کے بعد عباسی شہید اسپتال میں نوکری کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 111 قتل کرنے کا اعتراف کیا۔

ملزم 5 لڑکیوں کو زیادتی کے بعد قتل کر چکا ہے۔ملزم نے مخبری کے شبے میں 57 لوگوں کو قتل کیا۔ملزم 3 بار گرفتار ہو کر پیرول پر رہا ہو چکا ہے۔پولیس سے بچنے کے لیے ملزم مذہبی جماعت میں شامل ہو گیا تھا۔ملزم نے کچھ عرصہ قبل اپنا حلیہ تبدیل کر کے تبلیغ پر چلا گیا تھا۔ ۔ملزم 12 مئی 2007ء کے واقعے میں بھی ملوث تھا۔ واضح رہے کہ مصباح اطہر ہمدرد یونیورسٹی میں تھرڈ ائیر کی طالبہ تھی، وہ گزشتہ جمعرات کی صبح 7بجکر 5 منٹ پر اپنے والد کیساتھ گھر سے کار میں بیٹھ کر اسٹاپ پر یونیورسٹی کے پوائنٹ کے انتظار میں تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان آئے اور اس کے والد سے لوٹ مار کی اور دوران فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گولی مصباح کی آنکھ کے قریب لگی تھی، جس کے نتیجے میں مصباح شدید زخمی ہوئی تھی۔