قائداعظم ٹرافی چار روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے اعداد و شمار
قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں جہاں 29 سنچریاں اور 3 نصف سنچریاں اسکور کی گئی تو وہیں4 مرتبہ باوٴلرز نے ایک اننگز میں 5 وکٹیں بھی حاصل کیں
بدھ 9 اکتوبر 2019 18:35
4 راوٴنڈز پر مشتمل مرحلے میں کل 12 میچز کھیلے گئے۔ خیبرپختونخوا کے بیٹسمین اشفاق احمدایونٹ میں اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔انہوں نے 472 رنز اسکور کیے ہیں۔32 سالہ کرکٹر 5 اننگز میں 157 کی اوسط سے 3 سنچریاں اور 1 نصف سنچری اسکور کرچکے ہے۔
اس موقع پر اشفاق احمد کا کہنا ہے کہ وہ قائداعظم ٹرافی کے پہلے مرحلے میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے پر بے حد خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں رنز اسکور کرنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا۔
(جاری ہے)
خیبرپختونخوا کے مڈل آرڈربیٹسمین نے کہا کہ وہ ایونٹ میں بہترین نتائج کے حصول کے لیے مثبت کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
32سالہ کرکٹر نے کہا کہ محمد رضوان، افتخار احمد اور فخرزمان جیسے سنیئر کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں ان کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری تھی۔ انہوں نے کہ وہ ٹیم کی بہتر کارکردگی میں اپنا حصہ ڈالتے رہیں گے۔
ڈومیسٹک سیزن میں کوکابورا گیند کے استعمال سے ایونٹ میں متوازی کرکٹ کھیلی جارہی ہے۔ پہلے راوٴنڈ میں عابد علی اور سمیع اسلم نے ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔سندھ کرکٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی نے یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں بلوچستان کے خلاف میچ میں 249 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی جبکہ سدرن پنجاب کے اوپنر سمیع اسلم نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سنٹرل پنجاب کے خلاف 243 رنزاسکور کیے ۔
ایونٹ کی تیسری ڈبل سنچری سنٹرل پنجاب کے اوپنر سلمان بٹ نے اسکور کی۔ 35 سالہ کرکٹر نے بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں میزبان بلوچستان کے خلاف 237 رنز کی اننگز کھیلی۔
باوٴلرز خصوصی طور پر اسپنرز نے بھی ایونٹ کے پہلے مرحلے میں کوکابورا کے گیندکا بھرپور فائدہ اٹھایا ہے۔ اب تک 4 اسپنرز ایک اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔لیگ اسپنر یاسر شاہ اب تک ایونٹ میں 15 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے اسپنر یاسر شاہ نے قائداعظم ٹرافی کے پہلے مرحلے میں43.80 کی اوسط سے باوٴلنگ کی۔ یاسر شاہ کے علاوہ ناردرن کے نعمان علی، سدرن پنجاب کے محمد عرفان اورخیبرپختونخوا کے عادل امین بھی ایک اننگز میں 5,5 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل:
اظہر علی کی قیادت میں سنٹرل پنجاب کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ ناردرن اور بلوچستان کے خلاف میچ میں فتوحات سمیٹنے والی سنٹرل پنجا ب کی ٹیم اب تک 67 پوائنٹس حاصل کرچکی ہے۔
سندھ کرکٹ ٹیم کو شکست دینے والی سدرن پنجاب کی ٹیم شان مسعود کی قیادت میں 50 پوائنٹس حاصل کرچکی ہے۔ سدرن پنجاب پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔
تیسری پوزیشن پر موجود خیبرپختونخوا کی ٹیم 42 پوائنٹس حاصل کرچکی ہے۔ ادھر سندھ ، بلوچستان اور ناردرن کی ٹیمیں بالترتیب چوتھی، پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔
چار روزہ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلہ کا آغاز 20 روز بعد ہوگا۔اس دوران اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں نیشنل ٹی ٹونٹی کپ جاری رہے گا۔
قائداعظم ٹرافی کا دوسرا مرحلہ 28 اکتوبر سے شروع ہوگا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.