صوبائی وزیر قانون سے آل پاکستان آٹو رکشا مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

آٹو رکشا انڈسٹری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے صوبائی اور وفاقی قوانین میں پائے جانے والے قانونی سقم دور کرائیں گے : راجہ بشارت

بدھ 9 اکتوبر 2019 22:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت سے آل پاکستان آٹو رکشا مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی اور پنجاب میں آٹو رکشہ کی صنعت کودرپیش قانونی مسائل سے آگاہ کیا.

(جاری ہے)

وفد نے کہا کہ آٹو رکشہ انڈسٹری سے متعلق وفاقی اور صوبائی قوانین میں ہم آہنگی اور پنجاب موٹر وہیکلز رولز 1969 کی بعض شقوں کی تشریح میں پایا جانے والا ابہام دور کرنے کی ضرورت ہی.

راجہ بشارت نے کہا کہ آٹو رکشہ انڈسٹری غریب آدمی کو ٹرانسپورٹ اورسامان کی نقل و حمل کی سستی سہولت فراہم کرتی ہے اس لیے اس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گی. انہوں نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی قوانین میں پائے جانے والے قانونی سقم دور کرانے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کروں گا. وفد نے یقین دہانی پرصوبائی وزیر قانون کا شکریہ ادا کیا-