؁نیشنل پارٹی جمہوریت کی مضبوطی ،پارلیمنٹ کی بالادستی اورعوام کے حق حاکمیت کے حصول کے لیے سرگرم عمل ہے ، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

ّمیرحاصل بزنجو پاکستان کی سیاست کا ایک معتبرنام ہے ان کی انتھک سیاسی جدوجہد کا زمانہ چاردہائیوں پرپھیلا ہواہے انہوں نے اپنے زمانہ طالب علمی سے سیاست کاآغاز کیا اس دوران انہوں نے قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن اپنے اصولوں سے انحراف نہیں کیا،کراچی میں میرغوث بخش بزنجو ریسرچ سینٹر کی جانب سے منعقدہ تقریب ایک شام میرحاصل بزنجو کے نام سے خطاب

بدھ 9 اکتوبر 2019 21:25

کراچی /کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2019ء) نیشنل پارٹی جمہوریت کی مضبوطی ،پارلیمنٹ کی بالادستی اورعوام کے حق حاکمیت کے حصول کے لیے سرگرم عمل ہے ان خیالات کااظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کراچی میں میرغوث بخش بزنجو ریسرچ سینٹر کی جانب سے منعقدہ تقریب ایک شام میرحاصل بزنجو کے نام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ میرحاصل بزنجو کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے آج جوتقریب منعقد کی گئی ہے میں تقریب کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتاہوں میرحاصل بزنجو پاکستان کی سیاست کا ایک معتبرنام ہے ان کی انتھک سیاسی جدوجہد کا زمانہ چاردہائیوں پرپھیلا ہواہے انہوں نے اپنے زمانہ طالب علمی سے سیاست کاآغاز کیا اس دوران انہوں نے قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن اپنے اصولوں سے انحراف نہیں کیا ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہاکہ آج پاکستان میں سیاست گہرے بحران کا شکار ہے اخبارات اورالیکٹرونک میڈیا جربے جا پابندیاں لگی ہوئی ہیں سیاسی جماعتوں کواسٹیبلشمنٹ نے نام نہاد احتساب کے نام پر مفلوج کردیا ہے ملک میں مہنگائی بدامنی اوربے روزگاری کا طوفان آیاہواہے لیکن اس کے خلاف نہ توکوئی موثر آواز ہے اورنہ ہی سیاسی تحریک ہے ان پرآشوب حالات میں نیشنل پارٹی اپنی جدوجہد کوجاری رکھے ہوئے ہے اورمیرحاصل بزنجو اس وقت ملک میں حزب اختلاف کی سب سے زیادہ توانا آواز ہیں نیشنل پارٹی کے قائد سینیٹر میرحاصل بزنجو نے اپنے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر میرغوث بخش بزنجوریسرچ سینٹر اورماہنامہ جہد کی انتظامیہ کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل پارٹی اس ملک کے محنت کشوں ،کسانوں مظلوم قومیتوں اورمحکوم ومحروم عوام کی جماعت ہے ہماری جماعت کی سیاست عوام فلاح وبہبود کے لیے ہم اس ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اورپارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہرکسی کوملک دستور اورقانون کے مطابق اپنا کام کرناچاہئیے ہماری لڑائی کسی کی ذات یا شخصیات کے خلاف نہیں ہم نے ہمیشہ اپنی سیاست کا محورعوام کورکھا ہے لیکن عوام کی فلاح وبہبود اسی وقت ممکن ہوسکے گی جب تمام لوگ اورریاستی ادارے آئین اورقانون کے مطابق اپنے دائراختیارکے اندر اپنے فرائض انجام دیں گی تقریب سے مخدوم ایوب قریشی، رمضان میمن، لیاقت ساہی، اسد بٹ، ناصرمنصور،سادیہ بلوچ اوردیگر مقررین خطاب کرتے ہوئے میرحاصل بزنجو کی سیاست اور شخصیت پرتفصیل سے روشنی ڈالی اورانہیں خراج عقیدت پیش کیا تقریب میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر کہدہ اکرم دشتی، پھلین بلوچ،مجید ساجدی، طاہرہ خورشید اوردیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔