چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی میڈیا انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی

جمعرات 10 اکتوبر 2019 17:27

چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی میڈیا انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے میڈیا انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ، انڈین مواد سے متعلق سپریم کورٹ کے تاحال فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنانے پر تمام ٹی وی چینلز، کیبل آپریٹرز اور پی اے ایس کے اقدامات کو سراہا۔ وہ جمعرات کو کراچی میں پاکستان ایڈورٹائزرز سوسائٹی اور کیبل آپریٹرز کے وفود سے ملاقاتوں میں گفتگو کر رہے تھے۔

میٹنگ میں پیمرا کی جانب سے میڈیا انڈسٹری کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہا گیا اورشرکاء نے غیر اخلاقی ا نڈین موادا ور اشتہارات کے مکمل خاتمے کیلئے پیمرا کومکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔چیئرمین پیمرا نے اس بات پر بھی زور دیا کہ رفاع عامہ کے پیغامات جو معاشرے میں آگاہی پیدا کرنے میں کارآمد ہیں ،کو زیادہ سے زیادہ نشر کریں تاکہ ایک ذمہ دار معاشرہ عمل میں لایا جا سکے۔

(جاری ہے)

کیبل آپریٹرزکے وفد نے ملاقات کے دوران انڈسٹری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ تمام کیبل نمائندگان نے انڈین چینل اور انڈین مواد کی بندش کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی۔چیئرمین پیمرا نے کہا کہ کیبل آپریٹرز اورکے الیکٹرک (KE) کے بجلی کے پولز کے ساتھ کیبل کی تاروں کے معاملے کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور قانون کے تحت کیبل آپریٹرزکے تمام جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے۔ان ملاقاتوں میں ان کے ساتھ ڈائریکٹر جنرل (آپریشنز) محمد فاروق، ڈائریکٹر جنرل (ایڈمن) حاجی آدم ، ریجنل منیجر اشفاق جمانی اور سیکریٹری اتھارٹی فخرالدین مغل بھی موجود تھے۔