وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

اجلاس میں جاری ترقیاتی منصوبوں پرپیش رفت کاجائزہ لیا گیا، افسران کو ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت

جمعہ 11 اکتوبر 2019 18:06

وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2019ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری صحت مومن آغا، سپیشل سیکرٹری نادرچوہدری، وائس چانسلرکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل، ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر مسعودصادق، چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی، پرنسپل سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمودایاز، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرعارف تجمل، ایم ڈی چلڈرن ہسپتال پروفیسرڈاکٹرسلیم، ایم ایس سروسزہسپتال ڈاکٹرسلیم چیمہ، ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹرفیاض بٹ، پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسرسردارالفریدظفر، محکمہ پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ کے افسران ودیگرافسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرصحت نے اجلاس کے دوران جاری ترقیاتی منصوبوں پرپیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔ چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق نے وزیرصحت کومختلف سرکاری ہسپتالوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پرپیش رفت بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیرصحت نے افسران کوترقیاتی منصوبوں کوجلدمکمل کرنے کی ہدایت کی۔ جاری ترقیاتی منصوبوں میں سروسزہسپتال کے آوٹ ڈورکی اپ گریڈیشن اورمختلف شعبہ جات کاسازوسامان کی خریداری، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسزفیزتھری کی تعمیر، جنرل ہسپتال میں انفراسٹرکچرکی بہتری سمیت اندرونی سڑکیں، چلڈرن ہسپتال میں انسٹی ٹیوٹ آف پیڈریٹک کارڈیالوجی اورکارڈیک سرجری کی تعمیر، یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ کی تعمیر، چلڈرن ہسپتال میں نیونٹولوجی کے دوسرے یونٹ کی تعمیر، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے نرسنگ ہاسٹل میں فرنیچروٹرانسپورٹ کی خریداری، کے ای ایم یوکے مریدکے کیمپس کی تعمیر، کے ای ایم یوکے ماتحت ہسپتالوں کی ایمرجنسیزکی اپ گریڈیشن، مئیوہسپتال میں نیوروسرجری ڈیپارٹمنٹ کی سٹرینتھننگ، جناح ہسپتال میں میڈیکل ٹاورکی تعمیر، جناح ہسپتال میں نیوروسرجری ڈیپارٹمنٹ کی سٹرینتھننگ اورگنگارام ہسپتال میں مدراینڈچائلڈہسپتال، فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسزجوبلی ٹاون کی تعمیرودیگر منصوبہ جات شامل ہیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت اورمعیارپرکوئی سمجھوتہ نہ کیاجائے۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے۔