ضلع کے تمام ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کو مفت ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ معیاری علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں جس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ ڈپٹی کمشنر اس کی مانیٹر کریں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 11 اکتوبر 2019 18:49

ضلع کے تمام ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کو مفت ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ معیاری ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کے ہمراہ انسداد ڈینگی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ضلع جہلم میں ڈی ایچ کیو تحصیل ہسپتالوں میں ڈینگی کے مفت ٹیسٹ اور مفت معیاری علاج کی سہولت موجود ہے ۔

اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کاجائزہ روزانہ کی بنیاد پر لیا جارہاہے جس کے لئے ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کی زیر صدارت اجلاس اور دورے منعقد کیے جاتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اجلاس میں بریفنگ کے دوران مزید کہا ہے کہ اینٹی ڈینگی ٹیمیں آؤٹ ڈور میں کباڑخانوں، ٹائرشاپس، قبرستانوں، پودوں کی نرسریوں، زیر تعمیر عمارتوں اور ان ڈور میں فریج کی ٹرے ،گملوں،کیاریوں،پانی کی ٹینکیوں اوردیگر جگہوں کو بھی روزانہ کی بنیاد پر چیک کر رہی ہیں جس میں 800 لیڈی ہیلتھ ورکرز، 35 ایل ایچ ایس کام کر رہے ہیں جبکہ 1164 ہاٹ سپاٹ مقامات کی سرویلنس کی جا رہی ہے جن پر 100فیصد تک کام مکمل کیا جا چکا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سیف انور نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ڈینگی کی افزائش کے عمل کو روکنے کے لئے انڈور اور اوٹدور چیکنگ میں تیزی لائی گئی۔ محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت دی ہے کہ تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکول میں صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کیے گئے ، انسدا ڈینگی مہم میں ہیلتھ ٹیم کے ساتھ محکمہ تعلیم کے افسران،لوکل گورنمنٹ، میونسپل کمیٹی اور دیگر محکموں کی ٹیم مل کر کام کررہی ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ڈینگی سے بچاؤ اور حفاظتی تدبیر بارے تمام نجی و سرکاری سکولوں کی عمارتوں پر بینرز آویزاں کیے گئے ۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے محکمہ صحت عامہ کی جانب سے ہسپتالوں میں مریضوں کو دی جانے والے سہولیات بارے اور انسدادا ڈینگی مہم کے حوالے سے تحصیل سوہاوہ میں انڈور اور آوٹ دور سرویلنس میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میثم عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، اے سی جہلم فیضان احمد، اے سی دینہ محمد عاطف، اے سی سوہاوہ ذوالفقار احمد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ایم ایس ڈاکٹر فاروق بنگش، اینٹما لوجسٹ ضمیر منہاس، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گوونرمنٹ ظفر گوندل، چیف افسران میونسپل کمیٹیز و ضلع کونسل اور مختف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔