رانا ثنا اللہ کے مزید 200 ملین سے زائد کے اثاثے منجمد کرنے کیلئے مختلف سرکاری محکموں کو خط لکھ دیا گیا

جمعہ 11 اکتوبر 2019 20:02

رانا ثنا اللہ کے مزید 200 ملین سے زائد کے اثاثے منجمد کرنے کیلئے مختلف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2019ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کے مزید 200 ملین سے زائد کے اثاثے منجمد کرنے کے لئے مختلف سرکاری محکموں کو خط لکھ دیا گیا۔اینٹی نارکوٹکس ذرائع نے کہاہے کہ رانا ثنا اللہ کی مبینہ ملکیت لاہور میں پلازہ اور لاہور سے باہر دو فارم ہائوسسز سمیت دیگر جائیدادوں کو منجمد کرنے کے لئے مختلف سرکاری محکموں کو خط لکھ دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ کے لاہور اور فیصل آباد میں موجود کمرشل پلاٹس سمیت کم و بیش 22 جائیدادوں کو منجمد کرنے کے لئے محکموں کو لکھا گیا ہے ۔رانا ثنا اللہ کی فیملی کے تحت چلنے والے دو مدارس کے اکاوئنٹس بھی فریز کیے گئے ہیں۔باوثوق ذرائع کا کہناہے کہ رانا ثنا اللہ کی قریبی رشتہ داروں ، داماد اور بیٹی کے نام پر بھی جائیدادیں شامل ہیں۔اے این ایف لاہور کی طرف سے جائیدادوں کو منجمد کرنے کے حوالے سے تفصیلات عدالت میں بھی جمع کرا دی گئی ہیں۔خاندانی ذرائع نے اکاوئنٹس منجمد ہونے اور پراپرٹی کو قبضے میں لینے کی تصدیق کی ہے ۔