پیسکوسرویلینس واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیموں کی پشاور،خیبر ،مردان سرکلز میںبجلی چوروں کے خلاف کارروائی

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 17:27

پشاور۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2019ء) چیف ایگزیکٹیو پسکو کی ہدایت پر بجلی کے ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف جاری مہم کے دوران پیسکوسرویلینس واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیموں نے ایڈیشنل چیف انجینئر شیردادخان کی زیرنگرانی پشاورسرکل ،خیبرسرکل ،مردان سرکل کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کی۔

(جاری ہے)

پیسکوکے مطابق پیسکوسرویلینس واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیموں نے پشاورسرکل کے سیٹھی ٹاؤن اورلالہ سب ڈویژن کے علاقوں62 گھریلو کنکشنوں سے بجلی چوری پکڑی، خیبر سرکل کے پبی 3 سب ڈویژن کے علاقوں میں چیکنگ کے دوران ترناب سی این جی کے میٹر کو 33% سلو پایا جبکہ 31گھریلو اورکمرشل صارفین کے میٹروں کو بجلی چوری کی غرض سے ٹیمپرڈ پایا جس پر میٹروں کو فوری طورپرتبدیل کرکے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے،متنی سب ڈویژن کے علاقوں میں چیکنگ کے دوران 43 جبکہ بڈھ بیر سب ڈویژن کے علاقوں میں 24 کمرشل اورگھریلو کنکشنوں سے بجلی چوری پکڑی گئی، مردان سرکل کے بخشالی سب ڈویژن کے علاقوں میں چیکنگ کے دوران 36،شاہ ڈھنڈ سب ڈویژن میں 15 جبکہ ساولڈھیر سب ڈویژن کے علاقوں میں 32 گھریلو اورکمرشل کنکشنوں سے بجلی چوری پکڑی گئی،زیادہ ترمیٹروں کے باڈی ٹیمپرڈ کئے گئے تھے،بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتاہے کہ بجلی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی پسکو کی ٹیمیں بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کررہی ہیں بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والے صارفین سے ان کے اپنے مفاد میں التماس ہے کہ وہ بجلی کا ناجائز استعمال روک دیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔