ڈیڈ ڈیفالٹرز کے کنکشنوں کی ازسرنو چیکنگ کی جائے اور تمام ایس ڈی اوز کنکشنز منقطع ہونیکے سرٹیفکیٹ دیں،چیف ایگزیکٹو میپکو

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 18:40

ملتان ۔12 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2019ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود نے کہا ہے کہ ڈیڈ ڈیفالٹرز کے کنکشنوں کی ازسرنو چیکنگ کی جائے اور تمام ایس ڈی اوز کنکشنز منقطع ہونیکے سرٹیفیکیٹ دیں۔ ان سے واجبات وصول کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ اگر کسی مستقل نادہندہ کی بجلی چلتی ہوئی پائی گئی تو متعلقہ اہلکاروں و افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

وہ میپکو ہیڈ کوارٹر میں ملتان سرکل کے افسران کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شجاع آباد ڈویژن کے اوورلوڈ فیڈرز کی بائفرکیشن، اپ گریڈیشن اور لوڈ بیلنسنگ کی جائے تاکہ لائن لاسز کی شرح میں مزید کمی ممکن ہوسکے۔ انہوں نے ملتان سرکل کے تمام ایس ڈی اوز کو ہدایت کی کہ کمرشل مارکیٹوں، پلازوں اور تجارتی مراکز میں رات کے اوقات میں چیکنگ کی جائے۔

(جاری ہے)

بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیا جائے اور جرمانے عائد کرکے وصول کئے جائیں ۔ فیلڈ افسران صارفین کی شکایات کے فوری ازالہ کو اپنا شعار بنائیں ۔ افسران صارفین کی شکایات کے ازالہ پر توجہ دیں اور کم سے کم وقت میں شکایات کا ازالہ یقینی بنایاجائے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ افسران رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ریکوری، لائن لاسز میں کمی کے اہداف حاصل کریں اور ایک ماہ سے زائد عرصہ والے ڈیفالٹرز کے کنکشنز فوری طورپر منقطع کریں اور ان کے ٹرانسفارمرز اتارکر سٹورز میں جمع کروائے جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ خراب اور جلنے والے میٹرز اُتارکر ایم اینڈ ٹی لیبارٹری بھجوائے جائیں اور نئے کنکشنز کی فراہمی ممکن بنائی جائے ۔ انہوں نے مالی سال 2019-20؁ء کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر ) کے لائن لاسز اور ریکوری کے اہداف حاصل کرنے پر سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل میاں محمد انوراور ان کی تمام ٹیم کو شاباش دی ۔ اجلاس میں جنرل منیجر آپریشن ناصررشید، جنرل منیجر ٹیکنیکل عبدالعزیز نیازی،ڈائریکٹرجنرل آئی ایس میاں ندیم احمد، ڈائریکٹرکمرشل رفیق عابد، ڈپٹی کمرشل منیجر اسد حماد، ارشاد حسین سیال، ایکسین ایم اینڈ ٹی ڈویژن وقاص خاکوانی، انچارج ریجنل کمپلینٹ سنٹر عرفان صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹرٹیکنیکل ملتان سرکل ارشدمنیر ڈاہا، ایکسین کینٹ ڈویژن محمد علی یاسر، ایکسین سٹی ڈویژن رانا محمد تنویر، ایکسین شاہ رکن عالم ڈویژن محمد وسیم اختر، ایکسین موسیٰ پاک ڈویژن محمد اشفاق اعوان ، ایکسین شجاع آبادڈویژن ، سرکل کے تمام ایس ڈی او ز اور ریونیو آفیسرز بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :