میانوالی، 20ایکٹر اراضی پر جدید سہولتوں سے آراستہ چڑیا گھر و تفریحی پارک بنا نے کافیصلہ

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 21:23

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2019ء) کندیاں فاریسٹ ایر یا میں 20ایکٹر اراضی پر جدید سہولتوں سے آراستہ چڑیا گھر (زو) و تفریحی پارک بنا نے کافیصلہ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی تجو یز پر ڈائر یکٹر جنر ل وائلڈلائف پنجاب سہیل اشرف نے محکمہ جنگلی حیا ت کے متعلقہ افسران کو جلد ازجلد تما م پرا سس مکمل کر نے کی ہدا یت کر دی اس ضمن میں گزشتہ روز ڈی سی آفس میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر عدنا ن ورک، چیف ڈارفٹسمین محمد خالد، نمائندہ میپل لیف سیمنٹ فیکٹری میجر (ر) عمر فاروق وا نجینئر چو ہدری ساجد اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ناصر محمو دبشیر نے ڈی جی وائلڈ لائف کے نمائندہ چیف ڈرافٹسمین اور ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسرکو فوری طور پر ڈویڑنل فاریسٹ آفیسر کے ساتھ مجو زہ سائٹ کا فوری طور پر وزٹ کر نے اور رپورٹ تیارکر کے ڈی جی وائلڈ لائف کو بھجوا نے کی ہدا یت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں میانوالی شہر میں سابقہ مویشی منڈی کو فیملی پارک بنا نے اور میانوالی اسٹیڈیم کو جدید طرز کے کر کٹ،فٹ با ل، والی بال، نیز ہ بازی و دیگر کھیلوں کے گرا ؤنڈ بنا نے کیلئے بھی پیش رفت شروع کر نیکا فیصلہ کیا گیا۔اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ناصر محمو دبشیر نے میپل لیف سیمنٹ فیکٹری کے نمائندگان کو مکمل معاونت اور ضروری پراسس جلد ازجلد شروع کر نے کی ہدا یت کی

متعلقہ عنوان :