کتے اور سانپ کے کاٹنے کی ویکسین ہسپتال میں موجود ہے،ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد انور کھرل

اتوار 13 اکتوبر 2019 15:15

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2019ء) ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد انور کھرل نے کہا ہے کہ کتے اور سانپ کے کاٹنے کی ویکسین ہسپتال میں موجود ہے ہسپتال میں آے مریض کو فوری مہیا کی جاتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چشتیاں میں مریضوں کیلئے ہر قسم کی ویکسین کی فراہمی کو یعقیی بنایا ہے جس کے باعث لوگوں کو ویکسین فراہم کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ کتے کے کاٹے ہوے مریض کو ڈاکٹر کے تجویز کرنے پر مذکورہ ویکسین لگائی جاتی ہے جبکہ ہسپتال میں کچھ لوگ ایسے بھی آتے ہیں جنکو ڈاکٹر کے مطابق انھیں ویکسین کی ضرورت نہیں ھوتی لیکن اکثر اس بات پر بضد ہوتے ہیں کہ انہیں ویکسین ضرور دیں انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر کی ایڈوائس کے بغیر ویکسین نہیں لگائی جاتی بلکہ جو ڈاکٹر سمجھتا ہے کہ واقعی اس مریض کو کتے یاں سانپ نے کاٹا ہے اور اس مریض کو ضرورت ہے تو اسکو لگا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :