آزادی مارچ کا ہدف ناکام اور نااہل حکومت سے نجات حاصل کرنا ہے‘پرویز ملک

دھرنوں کی روایت شروع کرنیوالے آج کس منہ سے اپوزیشن کے اس عمل کی مخالفت کر رہے ہیں‘خواجہ عمران

اتوار 13 اکتوبر 2019 16:30

آزادی مارچ کا ہدف ناکام اور نااہل حکومت سے نجات حاصل کرنا ہے‘پرویز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ جعلی حکومت کا دھڑن تختہ ہونے والا ہے،حکومت نے طاقت استعمال کرنے کی حماقت کی تو ایسا اشتعال پھیلے گا جس پر قابو پانا حکومت کے بس میں نہیں رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی دفتر میںمسلم لیگی کارکنان سے ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقع پر چوہدری شہباز، علی ملک،میاں طارق، مشتاق مغل نذیر خان سواتی، سعدیہ تیمور،رانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوںنے کہاکہ دھرنوں کی روایت شروع کرنے والے آج کس منہ سے اپوزیشن کے دھرنے کی مخالفت کر رہے ہیں۔ آزادی مارچ کا ہدف ناکام اور نااہل حکومت سے نجات حاصل کرنا ہے۔

(جاری ہے)

متکبر وزیراعظم کا غرور خاک میں ملا دیں گے۔ غیر سنجیدہ افراد کا بدمست ٹولہ ملک پر قابض ہے،مہنگائی نے گذشتہ ادوار کے تمام ریکارڈ توڑدیئے ہیں ، بجلی ، گیس، ادویات، کھانے پینے کی اشیاء میں کئی گنا اضافہ تحریک انصاف کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور حکومتی وزراء اورنام نہاد40مشیراپنی نوکریاں پکی کررہے ہوتے ہیں ، بدترین معاشی صورتحال اور بحرانوں میں الجھی ہوئی عوام سے حکومت نے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی اپنے گھر کے ضروری اخراجات بھی پورے نہیں کر پا رہا، انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کی طرز کی ریاست بنانے کے دعویداروں کو شرم آنی چاہیے، انہوں نے کہا کہ جس طرح موجودہ حکومت عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے میں ناکام ہے اسی طرح عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بھی ناکام نظر آتی ہے،انہوں نے ں نے غیر منتخب لوگوں کو اپنی کابینہ میں شامل کیا ہے اور مزید کررہے ہیں، یہ مصنوعی بندوبست زیادہ دیرتک نہیں چلے گا۔