آئی جی سندھ انٹرڈسٹرکٹ ہاکی لیگ، ڈسٹرکٹ ایسٹ فاتح
پینلٹی شوٹ آئوٹس کی بنیاد پرسنسی خیز مقابلے میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کو شکست
اتوار 13 اکتوبر 2019 21:45
(جاری ہے)
ڈسٹرکٹ سینٹرل کے کھلاڑیوں نے میچ کے پہلے دو کوآٹرز کے اختتام تک ڈسٹرکٹ ایسٹ پر دبائو بڑھائے رکھا جس کے نتیجے میں کھیل کے 37ویں منٹ میں ڈسٹرکٹ سینٹرل پینلٹی سٹروک حاصل کرنے میں کامیاب رہی جو کہ فہیم خان نے کامیابی سے گول پوسٹ میں پھینک کر اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جانب سے حماد ایاز نے کھیل کے 39ویں منٹ میں گول سکور کرکے اس برتری کو مستحکم بنایا۔ تیسرے کوآٹر میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے کھیل کے 44ویں منٹ میں انس صدیقی نے فیلڈ گول کیا جبکہ کھیل کے 46ویں منٹ میں انس صدیقی نے دوبارہ گول کرکے ڈسٹرکٹ ایسٹ کو ہارا ہوا میچ جیتنے کی امید دلائی اور کھیل مقررہ وقت تک 2-2 گول سے برابر رہا۔ پینلٹی شوٹ آئوٹس کی بنیاد پر ڈسٹرکٹ ایسٹ نے کامیابی سے پانچوں گول سکور کئے جبکہ ڈسٹرکٹ سینٹرل نے گول سکور کرنے کے دو قیمتی مواقع ضائع کردیئے۔ مہمان خصوصی آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ عدنان رائو کو دیا جبکہ بہترین گول کیپر عون علی اور ٹاپ سکورر عبداللہ بخاری کو بھی ایوارڈ دئیے گئے۔ فائنل میچ کو امپائرز فیصل اسماعیل اور عمران خان نے سپروائز کیا۔ قبل ازیں فائنل میچ کی تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام کا سٹیڈیم آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔ معزز مہمان کا استقبال کرنے والوں میں لیجنڈ اولمپین حنیف خان، کے ایچ اے کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر ایس اے ماجد، آرگنائزنگ سیکرٹری و سیکرٹری کے ایچ اے حیدر حسین، جاوید اقبال سمیت کے ایچ اے عہدیداران شامل تھے۔ معزز مہمان خصوصی نے تقریب تقسیم انعامات میں کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کئے۔ صدر کے ایچ اے ڈاکٹر جنید علی شاہ کی جانب سے آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام کو خصوصی شلیڈ بھی پیش کی گئی۔ آئی جی سندھ سے انعامات حاصل کرنے والوں میں اولمپین حنیف خان، وائس ایڈمرل (ر) عارف اللہ حسینی پیٹرن ان چیف کے ایچ اے، سپورٹس مینجمنٹ انالسٹ سید علی عباس، چیئیرمین سندھ پولیس سپورٹس بورڈ عاصم خان قائمخانی، چیف انجینئر سندھ اسلم مہر، ڈپٹی سیکرٹری سندھ پولیس سپورٹس بورڈ شاہ عدیل سمیت شہرہ آفاق سپورٹس اینکر مرزا اقبال بیگ شامل تھے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
-
چیمپئنز ٹرافی، بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاک بھارت ٹاکرے کے مقام پر پچ کی تنصیب جاری
-
انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ میں اہم کھلاڑی کی واپسی کا امکان
-
محسن نقوی کا حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ،ہائی پرفارمنس سینٹر میں سہولیات کا جائزہ لیا
-
پی سی بی میں نئے چیف کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ، اشتہار دیدیا گیا
-
نجم سیٹھی کا ایف آئی اے کے پی سی بی کی خاتون عہدیدار کیساتھ نامناسب رویے پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.