سکھر پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، 24 ملزمان گرفتار

پیر 14 اکتوبر 2019 19:00

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) سکھر پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، مختلف کاروائیوں کے دوران ، منشیات فروش، مفرور اشتہاری ملزمان ، گٹکا فروش ، اور جواریوں سمیت 24 ملزمان گرفتار کر کے گٹکا، اسلحہ، مسروقہ موٹرسائیکل و دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ،ترجمان پولیس کیمطابق راؤ شفیع اللہ پولیس کی میں حدود میں کاروائیاں، مفرور سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزمان میں ممتاز جتوئی، عابد، مبین قریشی، ھارون میمن،گٹکا فروش شاہ میر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سائیٹ پولیس نے کاروائیوںمیں مفرور ملزمان ،گٹکا فروش، جواری سمیت 7 ملزمان غلام عباس ملک، راجہ اوڈھو شفیق ملک غلام محمد شیخ، رمضان بروہی برکت ابڑو، گلشن کو گرفتار کرلیا، اے سیکشن پولیس کی حدود میں دوران اسنیپ چینگ کاروائی مختلف مقدمات میں مطلوب مفرور یونس کو چرس سمیت گرفتار کرلیا گیا مقدمہ درج،گرفتار ملزمان میں گٹکافروش عمران بندھانی، محمد شفیق عرف چیکو، غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں میں یاسین شیخ گلزار ملاح شامل ہیں، سنگرار پولیس کی حدود میں دوران اسنیچینگ کاروائیوں میں 7 جواریوں کو گرفتار کیا گیا۔