صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا جاپان میں آنے والے سمندری طوفان حیگیبس میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار

پیر 14 اکتوبر 2019 21:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جاپان میں آنے والے سمندری طوفان حیگیبس میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو یہاں جاری بیان میں صدر مملکت نے کہا ہے کہ ہماری دعائیں اس قدرتی آفت سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ صدر نے کہا کہ پاکستانی قوم دوست ملک جاپان کے ساتھ کھڑی ہے اور زخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہے۔