? اگر بلوچستان یونیورسٹی میں انتظامیہ کی جانب سے طالبات کوہراساں کرنے اور بلیک میلنگ ثابت ہوئی تو عوامی نیشنل پارٹی خاموش نہیں رہے گی ،انجینئر زمر ک خان اچکزئی

پیر 14 اکتوبر 2019 21:55

#کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمر ک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اگر بلوچستان یونیورسٹی میں انتظامیہ کی جانب سے طالبات کوہراساں کرنے اور بلیک میلنگ ثابت ہوئی تو عوامی نیشنل پارٹی خاموش نہیں رہے گی گورنر بلوچستان واقعے کی تحقیقات کیلئے فوری طور پر کمیٹی بنائے پشتون بلوچ معاشرے میں اس طرح واقعات کو ہم بری نظر سے دیکھتے ہیں ہماری بچیوں کو تعلیم کے نام پر نشانہ بنا نا کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان ایک قبائلی معاشرہ ہے اور پشتون بلوچ معاشرے میں اس طرح حرکات کو ہم بری نظر سے دیکھتے ہیں اگر بلوچستان یونیورسٹی میں یہ ثابت ہوا تو ہم کسی بھی صورت خاموش نہیں رہیں گے ہماری بچیوں کوبلیک میل کر کے جو کوشش کی گئی اور ان کی مستقبل کو تباہ کیا گیا ہے اس پر ہم کسی بھی صورت خاموش نہیںرہیں گے اور عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان یونیورسٹی کے انتظامیہ کے خلاف ہر فورم پرآواز بلند کرینگے اور یہ لوگ معاف کرنے کے لائق نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ اس طرح حرکات ہمارے معاشرے میں بالکل جائز نہیں ہیں پہلے ہی بلوچستان تعلیمی پسماندگی کا شکار ہے اور ہماری یونیورسٹی میںاس طرح کاواقعات رونما ہونا تعلیمی ماحول پرسوالیہ نشان ہے اگر یہ سب کچھ ثابت ہواتو واقعے میں ملوث عناصر کوسر عام لٹکا یاجائے اور ان کے خلاف فوری طور پر گورنر بلوچستان انکوائری کرے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان بھی اس واقعے کے تحقیقات کا حکم دے کیونکہ بلوچستان پہلے ہی تعلیمی ماحول نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے بچے اور بچیاں تعلیم حاصل نہیں کرسکتے جب ان کو تعلیم حاصل کرنے کاموقع ملا تو صورتحال گھمبیر ہوگئی ۔