Live Updates

نئی اصلاحات سے سول سرونٹس کی تمام مراعات بحال ہیں،وزیرصحت ہشام انعام اللہ

منگل 15 اکتوبر 2019 23:56

پشاور۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے کہا ہے کہ نئی اصلاحات سے سول سرونٹس کی تمام مراعات بحال ہیں، اصلاحات کے حوالے سے ہڑتالی ملازمین غلط پروپیگنڈا کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع اور قبائلی اضلاع سے پیرامیڈکس کے نمائندگان وفد سے ملاقات میں کیا جس میں صوبائی صدر حبیب خان، جنرل سیکرٹری محمد فاروق، پریس سیکرٹری یاسین خان چمکنی، نائب صدر احمد داود، صدر ڈسٹرکٹ مردان نسیم اعجاز،جنرل سیکرٹری توصیف احمد، صدر ڈسٹرکٹ ابیٹ آباد عامر، جنرل سیکرٹری وحید، صدراے ٹی ایچ ابیٹ آباد شفیق احمد نیئر، جنرل سیکرٹری بابر خان،صدر ڈسٹرکٹ پشاور احتشام خان آفریدی،جنرل سیکرٹری حق نواز،صدر ڈسٹرکٹ مالا کنڈ نعیم،جنرل سیکرٹری زاہد علی،صدر ڈسٹرکٹ بنوں احسان اللہ،جنرل سیکرٹری انعام اللہ،صدر بنوں ڈویژن ارشد خان اورتمام ایگزیکٹیو کونسل ممبرزنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے پی ٹی آئی کی حکومت کی طرف سے نئی اصلاحات کوسراہا۔ اس موقع پر وزیر صحت کا کہنا تھا کہ سروس سٹرکچر اور ملازمین کی ترقی اصلاحات کا حصہ ہے،نئی اصلاحات کے بارے میں ہڑتالی ملازمین پروپیگنڈہ کر رہے ہیں،ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی تنخواہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے دی جاتی ہے۔ وزیر اور ڈاکٹر کو تنخواہیں عوام کے ٹیکسوں سے ملتی ہیں لہذا مریضوں کیلئے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور سہولیات کی کمی برداشت نہیں کر سکتے۔

ڈاکٹر ہشام انعام اللہ کا کہنا تھا کہ نئی اصلاحات سے ہسپتال کی انتظامیہ با اختیار ہوگی،ہسپتالوں میں مریضوں کی ادویات اور تمام مشینری انتظامیہ خود خریدے گی، سرکاری ہسپتال کے کسی بھی ملازم کی ملازمت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 70سال کا فرسودہ نظام کو اصلاحات کے ذریعے عوام کی فلاح کیلئے تبدیل کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام پی ٹی آئی کی طاقت ہے،چار سال بعد ہم عوام کے سامنے جوابدہ ہونگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات