سحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 23اکتوبر تک ملتوی
آئندہ سماعت پر بھی وکیل صفائی قاضی مصباح تفتیشی افسر نادر عباس پر جرح جاری رکھیں گے
بدھ 16 اکتوبر 2019 13:31
(جاری ہے)
تفتیشی افسر نادر عباس نے کہاکہ ریفرنس سے متعلق تمام ریکارڈ ساتھ نہیں لایا ہوں۔ انہوکںنے کہاکہ اسحاق ڈار کے اثاثوں، بنک اکاؤنٹس کی تصدیق مختلف اداروں سے کروائی گئی۔
وکیل صفائی قاضی مصباح نے کہاکہ تفتیش کے دوران کیا اسحاق ڈار کی جانب سے فروخت کی گئی 24جائیدادوں کے ریکارڈ کا علم تھا۔ تفتیشی افسر نے کہاکہ مجھے اس کے لئے ریکارڈ دیکھنا ہوگا۔ نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے وکیل صفائی کے سوال پر اعتراض اٹھا دیا اور کہاکہ قاضی صاحب آپ اسحاق ڈار کے وکیل نہیں ہیں اور اسحاق ڈار کے متعلق سوال نہیں کر سکتے۔نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے کہاکہ اسحاق ڈار کو عدالت نے اشتہاری قرار دیا ہے۔ افضل قریشی نے اعتراض اٹھایا کہ شریک ملزمان کے وکیل ایک اشتہاری ملزم کا دفاع کر رہے ہیں۔نیب تفتیشی افسر نے کہاکہ نیب ریکارڈ کے مطابق اسحق ڈار نے 15پراپرٹیز فروخت کی۔ تفتیشی افسر نادر عباس نے کہاکہ اسحق ڈار کی جائیدادیں شریک ملزمان منصور رضا اور نعیم محمود کو ٹرانسفر نہیں ہوئی ۔آئندہ سماعت پر بھی وکیل صفائی قاضی مصباح تفتیشی افسر نادر عباس پر جرح جاری رکھیں گے۔اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.