نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کا چوتھا روز، خیبرپختونخوا اور سنٹرل پنجاب فاتح
گوہرعلی اور نبی گل کی جارحانہ بلے بازی نے خیبرپختونخوا کو کامیابی دلادی
بدھ 16 اکتوبر 2019 17:59
(جاری ہے)
گوہر علی نے 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 28 گیندوں پر 49 رنز اسکور کیے۔
نبی نے گل نے 4 چھکوں اور 1 چوکے کی بدولت 44 رنز کی اننگز کھیلی۔ خیبرپختونخوا نے 170 رنز پر مشتمل مطلوبہ ہدف 16 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔ سندھ کی جانب سے فاسٹ باوٴلر غلام مدثر نے 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں سنٹرل پنجاب نے بلوچستان کو 57 رنز سے شکست دے دی۔ اس سے قبل سنٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سنٹرل پنجاب نیمڈل آرڈربلے بازمحمد سعد اوراوپنر نعمان انور کی نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 198رنز بنائے۔ محمد سعد نے 3چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 66رنز اسکور کیے۔نعمان انور نے 36گیندوں پر 62رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 6 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔بلوچستان کی جانب سے اکبر رحمٰن نے3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ جواب میں بلوچستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز ہی بناسکی۔ آلراوٴنڈر ابتسام شیخ کے علاوہ بلوچستان کا کوئی بھی کھلاڑی لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا۔ ابتسام شیخ نے 25 گیندوں پر 46رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے میں ناکام رہے۔ سنٹرل پنجاب کی جانب سیاسپنررضا علی ڈارنے 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
ایونٹ میں جمعرات کے روز 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں بلوچستان اور سدرن پنجاب جبکہ دوسرے میچ میں ناردرن اور سندھ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.