حکومت شعبہ تعلیم میں انقلابی اصلاحات لا رہی ہے،ڈی سی رحیم یار خان
بدھ 16 اکتوبر 2019 19:22
(جاری ہے)
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک مختار حسین، شہناز چوہدری سمیت چاروں تحصیلوں کے ڈپٹی ڈی اوز موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہمیشہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ترجیح دیتے ہوئے ڈیلپمنٹ فنڈز بھی اضافی فراہم کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب شعبہ تعلیم میں انقلابی اصلاحات لا رہی ہے اور حکومتی اقدامات کے ثمرات نچلی سطح تک منتقل کرنے میں ایجوکیشن افسران کا کردار اہم ہے۔انہوں نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے متعلق پرائم منسٹر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شکایات سیل میں عوا م کی جانب سے نشاندہی کی گئی شکایات کو دو یوم میں حل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام افسران فیلڈ میں تعلیمی اداروں کا دورہ کریں اور دوران معائنہ تعلیمی ادار وں میں موجود مسائل کو وزیٹر بک میں درج کریں۔انہوں نے کہا کہ سی ای او اپنے ڈی اوز کی جبکہ ڈی اوز ڈپٹی ڈی اوز کی کارکردگی مانیٹر کریں گے اسی طرح ڈپٹی ڈی او اے ای اوز کی کارکردگی بارے آئندہ اجلاس میں بریفنگ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تعلیمی ادار وں میں بنیادی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں اگر مسائل ہیں تو وہ سامنے لائے جائیں جبکہ تمام سکول سربراہان این ایس بی فنڈز کا شفاف استعمال یقینی بناتے ہوئے اس کا ریکارڈ رکھیں۔انہوں نے تمام افسران کو واضح ہدایات دیں کہ اگر ضلع سے تحصیل سطح تک افسران کو اپنے ماتحت افسران کی کارکردگی پر تحفظات ہیں تو آگاہ کریں ایسے افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر آفس میں محکمہ ایجوکیشن سے متعلق خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے جو ایجوکیشن اتھارٹی کی کارکردگی مانیٹر کرے گا جبکہ ضلعی و تحصیل افسران سے لیکر سربراہان سکول اور اساتذہ کو کوئی شکایت ہے تو وہ براہ راست ڈپٹی کمشنر آفس میں رجوع کرے۔انہوں نے ناقص کارکردگی پر ضلع و تحصیل افسران کو شوکاز نوٹس دینے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر ضلعی و تحصیل افسراپنے وزٹ کا مائیکروپلان بنا کر ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کرائے جبکہ ڈی ایم او چوہدری اعتزاز انجم نئے حکومتی انڈیکیٹرز سے آگہی بارے افسران کا تربیتی سیشن کا انعقاد کریں۔انہوں نے کہا کہ سکولوں میں خطرناک بلڈنگ سے متعلق ضلع کی ٹیکنیکل کمیٹی کی رائے کو ترجیح دی جائے گی اگر کسی سکول سربراہ کو بلڈنگ کے معیار بارے تحفظات ہیں تو وہ متعلقہ افسرکو آگاہ کریں تاکہ ضلعی ٹیکنیکل ٹیم متعلقہ ادارے کا وزٹ کرکے اپنی سفارشات فراہم کر ے۔انہوں نے کہا کہ ہر15یوم بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی کارکردگی چیک کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.