قمر زمان کائرہ کا فواد چودھری کے بیان پر ردعمل

حکمرانوں نے ایک کروڑ نوکریوں کے وعدے سے مکر کر جھوٹے ہونے کا اعلان کردیا۔ وزرائ بالواسطہ اپنے منشور اور دعووں کے بوگس ہونے کا اقرار کررہے ہیں، بیا ن

بدھ 16 اکتوبر 2019 20:02

قمر زمان کائرہ کا فواد چودھری کے بیان پر ردعمل
اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ایک کروڑ نوکریوں کے وعدے سے مکر کر جھوٹے ہونے کا اعلان کردیا۔ وزرائ بالواسطہ اپنے منشور اور دعووں کے بوگس ہونے کا اقرار کررہے ہیں۔وفاقی وزیر فواد چودھری کے بیان پر اپنے ردعمل میں قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں کا فریب کھل کر سامنے آ گیا ہے۔

(جاری ہے)

پرائیویٹ سیکٹر تو اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے۔ اپنے بیا ن میں انہوں نے کہا کہ لاکھوں افراد بے روز گار ہو چکے ہیں۔ پرائیوٹ سیکٹر کے پاس روزگار نہ ہو تو لوگ حکومت کی طرف ہی دیکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت پرائیویٹ سیکٹر کے لیے نہیں صرف عام آدمی کے لیے تباہی کا ماحول بنا رہی ہے۔ نوکریوں سے انکار کا مطلب ہے یہ حکمران صرف سرکاری ادارے بیچنے آئے ہیں۔پی پی رہنما نے کہا کہ چار سو سرکاری محکمے ختم کرنے سے بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گا۔