ذیابیطس کے مرض کے بارے میں عوام کو بروقت درست معلومات ، مشاورت اور آگاہی کی ضرورت ہے، ڈاکٹر الطاف الرحمن

جمعرات 17 اکتوبر 2019 14:33

ذیابیطس کے مرض کے بارے میں عوام کو بروقت درست معلومات ، مشاورت اور آگاہی ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد 76لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے ، اگر موجودہ صورتحال جاری رہی تو خدشہ ہے کہ آئندہ 20سالوں میں یہ تعدادڈیڑھ کروڑ تک پہنچ جائے گی۔

(جاری ہے)

ممتاز ماہر ذیابیطس اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سینئر عہدیدار ڈاکٹر الطاف الرحمن نے بتایاکہ ذیابیطس کا مرض تیزی سے فروغ پا رہا ہے جس کیلئے عوام کو بروقت درست معلومات ، مشاورت ، آگاہی کی ضرورت ہے۔

انہوںنے کہا کہ اس مرض سے بچائو اور علاج کیلئے محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کے تمام مکاتب فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ لوگوں میں شعوری بیداری پیدا کی جاسکے ۔ انہوںنے بتایاکہ عوام وقتاً فوقتاً بلڈ پریشر ، جسم میں چربی ، موٹاپے ، بلڈ ، یورک ایسڈ ، ہڈیوں میں کیلشیم سمیت دیگر ضروری ٹیسٹ بھی کرواتے رہیں تاکہ شوگر کے خاتمہ میں معاونت حاصل ہوسکے۔