ریلوے اسٹیشن اور اسکے اطراف میں غیر قانونی تجاوزات کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 17 اکتوبر 2019 16:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) ریلوے اسٹیشن اور اسکے اطراف میں غیر قانونی تجاوزات کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا کہ ریلوے اسٹیشن اور اسکے اطراف میں ٹریفک کا جام رہنا معموم بن گیا،بالخصوص لنڈا بازار کے اطراف ٹریفک جام معمول ہے جس کی وجہ سڑک اور فٹ پاتھوں پر غیر قانونی تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ ہے۔ تجاوزات سے دکانداروںکو مالی فائدہ پہنچتا ہے مگر راہگیروں کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب اس کا فوری نوٹس لیں، غیر قانونی تجاوزات کیخلاف بھرپور کریک ڈائون کیا جائے۔