احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کیلئے دائر درخواست پر جیل حکام سے (کل) جواب طلب کرلیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 18:38

احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کیلئے دائر درخواست پر جیل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن)کی رہنماء مریم اورنگزیب کی جانب سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کیلئے دائر درخواست پر جیل حکام سے (کل)جمعہ کو جواب طلب کر لیا ہے ۔جمعرات کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مریم اورنگزیب کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی اجازت دی جائے ۔

دوران سماعت فاضل جج محمد بشیر نے مریم اورنگزیب سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر شاہد خاقان عباسی ہی ملاقات نہ کرنا چاہتے ہو تو ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ سر اگر آپ اجازت دیں گے تو ہم ان سے منت کر لیں گے،نیب کی حراست کے دوران آپ کی اجازت پر ملاقات ہوئی تھی،جوڈیشل ہونے کے بعد جیل حکام ملاقات نہیں کرنے دیتے ۔عدالت نے جیل حکام سے (آج )جمعہ کو جواب طلب کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔