ن) پنجاب نے تنظیم سازی ،پارٹی کو فعال کرنے اور عوامی رابطہ مہم کیلئے سر گرمیاں شروع کر دیں

ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں جنرل سیکرٹری سردار اویس لغاری کی زیر صدارت اجلاس ،مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 19:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب نے پارٹی کی تنظیم سازی ، گراس روٹ سطح پر فعال کرنے اور عوامی رابطہ مہم کیلئے سر گرمیاں شروع کر دیں ۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار اویس لغاری اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ کی زیرصدارت ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب ذیشان رفیق اور نائب صدور مسلم لیگ (ن) پنجاب سائرہ افضل تارڑ، رانا مشہود احمد ، خواجہ محمد منشا اللہ بٹ، چوہدری سعود مجید سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال خصوصاًپارٹی کی تنظیم سازی ، پارٹی کو گراس روٹ سطح پر فعال کرنے اور عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے معاملات زیر غور آئے گا۔ اجلاس میں نئے عہدیداروں کو ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔اجلاس کے شرکاء کی جانب سے حمزہ شہباز کی احتسا ب عدالت میں پیشی کے موقع پر کوریج کے لئے آنے والے صحافیوں پر پولیس تشدد کی شدید مذمت بھی کی گئی۔