مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ اورپاکستانی وفد کی آئی ایم ایف کے مشرق وسطیٰ اوروسطی ایشیاء کیلئے ڈائریکٹرجیہادآزور سے ملاقات

جمعہ 18 اکتوبر 2019 16:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ اورپاکستانی وفد نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کے مشرق وسطیٰ اوروسطی ایشیاء کیلئے ڈائریکٹرجیہادآزور سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں ہونے والی اس ملاقات میں پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے جاری پروگرام پرعمل درآمد سے متعلق امورکاجائزہ لیا گیا۔آئی ایم ایف کے ڈائریکٹرنے معیشیت کے استحکام میں پیش رفت اوراصلاحات کے عمل کے حوالہ سے پاکستان کی حکومت کے عزم کوسراہا۔