الیکشن کمیشن کے زیراہتمام نمل یونیورسٹی میں تقریب تقسیم اسناد

21اکتوبرکومنعقد ہوگی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 17:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) آئیندہ بلدیاتی انتخابات میں خواتین سمیت تمام محروم طبقات کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے طلبہ رضاکار پروگرام کے تحت21اکتوبرکو نمل یونیورسٹی میں تقریب تقسیم اسناد دن11بجے منعقد ہوگی۔ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان پشاور آفس کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا پیر مقبول احمد اس موقع پر مذکورہ تقر یب کے مہمان خصوصی ہونگے اس سے پہلے صبح10بجے یونیورسٹی روڈ پر ووٹر آگاہی مہم کا ہتمام بھی کیا جائیگا جس میں وائس چانسلرنمل یونیورسٹی سمیت ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جینڈر آفئیرنگہت صدیقی ودیگر افسران اور طلبہ بھی شرکت کرینگے جس کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،سب سے پہلے تقریب16اکتوبر کو شعبہ جغرافیہ جامعہ پشاور میں منعقد ہوئی جس میں75طلبہ کو اسناد دئیے گئے۔

(جاری ہے)

22اکتوبر کو فرانٹیئر لاء کالج جبکہ23کتوبر کو پاک سٹڈی سنٹر یونیورسٹی آف پشاور میں اسناد تقسیم کی جائینگے۔واضح رہے کہ صو بائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا کے زیر نگرانی ووٹر آگاہی کے سلسلے میں گزشتہ ایک سال سے پشاورکے مختلف تعلیمی ادروں میں خواتین کی آئیندہ بلدیاتی انتخابات میں زیادہ سے زیادہ شمولیت یقینی بنانے کیلئے ووٹر آگاہی چلائی گئی اور طلبہ کو بطوررضاکار رجسٹریشن بھی مکمل کی گئی جو کہ آئیندہ بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے ساتھ ووٹرز آگاہی مہم میں حصہ لینگے۔