پیپکو اورگیپکو میں غیر قانونی بھرتی کیس ، راجہ پرویز اشرف کیخلاف گواہوں کو بیانات قلمبند کرانے کے لئے طلب

جمعہ 18 اکتوبر 2019 17:40

پیپکو اورگیپکو میں غیر قانونی بھرتی کیس ، راجہ پرویز اشرف کیخلاف گواہوں ..
لاہور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) لاہور کی احتساب عدالت نے پیپکو اورگیپکو میں غیر قانونی بھرتی سکینڈل کیس میں سابق وزیر اعظم و پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف کے خلاف استغاثہ کے مزید گواہوں کو بیانات قلمبند کرانے کے لئے طلب کرلیا۔احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالتی سماعت کے موقع پر، راجہ پرویز اشرف اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پراستغاثہ کے مزید گواہوں کو بیانات قلمبند کرانے کے لئے طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 31 اکتوبرتک ملتوی کردی، نیب نے پیپکواور گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے کرپشن ریفرنس میں راجہ پرویزاشرف سمیت 8 ملزموں کو نامزد کر رکھاہے،نیب کا الزام ہے کہ راجہ پرویز اشرف نے تمام بھرتیاں اپنے حلقے سے کیں، غیرقانونی بھرتیوں سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔