جمعتہ المبارک و عرس داتا علی ہجویری ؒ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین اقدامات

جمعہ 18 اکتوبر 2019 18:22

جمعتہ المبارک و عرس داتا علی ہجویری ؒ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین ..
لاہور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی ہدایت پر عرس داتا علی ہجویری ؒکی تقریبات کے آغاز اور جمعتہ المبارک کے موقع پرسکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے۔تمام ایس پیز، ڈی ایس پیزاور ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں مساجد اور عبادت گاہوںسمیت تمام اہم تنصیبات اور حساس مقامات کے حفاظتی انتظامات کی نگرانی خود کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اشفاق خان نے کہا کہ عرس داتا علی ہجویری ؒکے موقع پر 03ایس پیز، 10ڈی ایس پیز،28انسپکٹرز اور02 ہزار زائد پولیس اہلکار فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔مزار کے گرد و نواح میں بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینا ت کئے گئے ہیں جو دربار کے اطراف میں ہونے والی کسی بھی نقل و حرکت پر نظر رکھیں گے۔

(جاری ہے)

دربار کے گرد ونواح میں ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی ٹیموں کا گشت بھی بڑھا یا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و جوانوں کو ہدایت کی کہ تمام زائرین کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی مزار میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔تمام پولیس افسران و جوان انتہائی الرٹ ہو کر ڈیوٹی کریں اور اپنے ارد گرد مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں۔ نمازِجمعہ کی ادائیگی کے دوران ڈولفن سکواڈ اور پی آر یوکے اہلکاروں نے شہر کی تمام حساس مساجداور امام بارگاہوں کے ارد گردموئثرپٹرولنگ کو یقینی بنایا۔

اشفاق خان کی ہدایت پرشہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز جاری رہے۔ جن میں ڈولفن سکواڈ، پی آر یو، ایلیٹ فورس، سکیورٹی اداروں اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ سرچ آپریشنز کے دوران بائیومیٹرک اور جدید اینڈرائیڈ سیٹ کے ذریعہ تمام مشکوک افراد کو چیک کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :