لورالائی میں دہشت گردوں کا ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ

ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، سیکورٹی اہلکاروں نے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 18 اکتوبر 2019 19:31

لورالائی میں دہشت گردوں کا ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ
لورالائی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اکتوبر2019ء) لورالائی میں دہشت گردوں کا ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ، ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، سیکورٹی اہلکاروں نے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر لورالائی میں دہشت گردوں کی جانب سے ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے ایف سی بلوچستان کی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے اندھا دھند فائرنگ کی گئی، تاہم سیکورٹی اہلکاروں نے حملے کو ناکام بنا دیا۔

حملہ ناکام ہوتے دیکھ کر ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ جبکہ ایف سی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے 2 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ ایف سی چیک پوسٹ پر حملے سے متعلق مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ آخری اطلاعات تک اس حملے میں ایف سی کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔