رائے ونڈ میں گراں فروشی پر مختلف ریسٹورنٹس، ہوٹلز، شاپس و دکاندارو ں کی چیکنگ، جرمانے عائد

جمعہ 18 اکتوبر 2019 22:55

لاہور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) اے سی رائیونڈ عدنان بدر کی زیر نگرانی تحصیل رائیونڈ میں پرائس چیکنگ کی گئی،اس دوران مختلف ریسٹورنٹس، ہوٹلز، شاپس، دکانوں کو چیک کیا اور جرمانے عائد کئے گئے، المدینہ ریسٹورنٹ میں روٹی کا وزن کم ہونے پر 5000 جبکہ پاک پنجاب ہوٹل کو 3000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا،اسی طرح منا جی پان شاپ کو گراں فروشی پر 5000 اور ویسٹ ووڈ سٹور کو گراں فروشی پر 3000 روپے جرمانہ کیا گیا، اے سی رائیونڈ نے کہا کہ فریش اینڈ فاسٹ میٹ شاپ کو اوورچارجنگ پر 15000 روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر 31000 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں،گراں فروشی ہرگز قابل قبول نہ ہے۔

متعلقہ عنوان :