سعودی عرب اور فلسطین مشترکہ اقتصادی کمیٹی کے قیام پر متفق

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 09:40

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) سعودی عرب اور فلسطین مشترکہ اقتصادی کمیٹی اور بزنس کونسل کے قیام پر متفق ہوگئے۔ یہ فیصلہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فلسطینی صدر محمود عباس نے ریاض کے قصر یمامہ میں ملاقات اور مذاکرات کے دوران کیا۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق مذاکرات میں فلسطین کے تازہ حالات اور فلسطینی مسئلہ کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام اور مشرقی بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت بنانے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے طور طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔فلسطینی صدر کی خواہش پر مشترکہ اقتصادی کمیٹی اور سعودی فلسطینی بزنس کونسل کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ بات خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور فلسطینی صدر کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں بھی زیر بحث آئی تھی۔