سعودی عرب میں کلاسیکل گاڑیاں سڑکوں پر لانا جرم، 900 ریال جرمانہ ہوگا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 10:55

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک نے اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی سعودی شہری یا مقیم غیر ملکی ایسی گاڑیوں سے سفر کا مجاز نہیں جنہیں یادگار کے طور پر رکھا گیا ہو،جو سعودی یا غیر ملکی یادگار کے طور پر محفوظ گاڑی کو سڑک پر لائے گا اس پر کم از کم 500 اور زیادہ سے زیادہ 900 ریال کا جرمانہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ایسی گاڑی کو سڑک پر لانا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں شامل ہے۔یاد رہے کہ سعودی عرب میں بھی کلاسیکل گاڑیاں رکھنے اور انہیں محفوظ کرنے کا رواج پایا جاتا ہے۔ملک میں کلاسیکل گاڑیو ںکی باقاعدہ نمائش بھی ہوتی ہے جس میں شائقین بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور وہ ان گاڑیوں کو سج دھج کے ساتھ پیش کرتے ہیں۔