انسداد دہشت گردی عدالت نے زیرسماعت مقدمات آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کر دیئے

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر2کے جج سلیمان بیگ نے زیرسماعت مقدمات آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کر دیئے ہیںعدالت نے تھانہ وارث خان میں درج ٹریفک وارڈن قتل کیس کے ملزم راجہ رائید خان کے مقدمہ کی سماعت 21اکتوبر، تھانہ ویسٹریج میں درج اغوا برائے تاوان کیس کے ملزمان سکندر وغیرہ اور تھانہ حضرو اٹک میں درج اغوا برائے تاوان کیس کے ملزمان محمد اسحاق وغیرہ کے مقدمہ کی سماعت بھی بغیر کسی کاروائی کے ملتوی ہوئی۔