راولپنڈی پولیس محکمانہ پروموشن بورڈ اجلاس

راولپنڈی ریجن سی1خاتون ہیڈ کانسٹیبل سمیت 64ہیڈکانسٹیبلوں کی اسسٹنٹ سب انسپکٹرکے عہدہ پر تری کی منظوی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:47

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) راولپنڈی پولیس کے محکمانہ پروموشن بورڈ نے راولپنڈی ریجن سی1خاتون ہیڈ کانسٹیبل سمیت 64ہیڈکانسٹیبلوں کی اسسٹنٹ سب انسپکٹرکے عہدہ پر تری کی منظوری دے دی ہے یہ منظوری گزشتہ روز بورڈ کے اجلاس میں دی گئی ریجنل پولیس افسر راولپنڈی محمد احسان طفیل کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سی پی او راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا، ڈی پی او اٹک شہزاد ندیم بخاری، ڈی پی او چکوال عادل میمن اور ڈی پی او جہلم کیپٹن(ر) حماد عابداور ایس پی لیگل راجہ عظمت حیات نے شرکت کی اجلاس میں راولپنڈی ریجن کے ہیڈ کانسٹیبلوں کی بطور اے ایس آئی عہدہ پر ترقی کے لئے تمام امور کا بغور جائزہ لیا گیا بورڈ کی سفارشات پر 64ہیڈکانسٹیبلوں کی منظوری دی گئی ترقی پانے والے ہیڈ کانسٹیبلوں کو2 سال کے عرصہ کے لئے پروبیشن پر رکھا گیا ہے ترقی پانے والوں میںخاتون ہیڈ کانسٹیبل فوزیہ یاسمین، صادق عباس،ارشاد،محمدافضل بیگ،قمررشید،وقاص،بابر،جمیل، شہزادہ آفتاب،عمران رضا،وسیم شہزاد، محمداعظم،کوثرعلی،وقار،معین،سعید،عابد،عمران،عرفان،حماد،عبدالمجاہد،عمران، سہیل صادق،رستم، کامران، شاہ جہان، عنصر، عقیل، محمدکبیر، وقاص، آصف، بلال، ثاقب،آصف محمود،وحید،عاطف،منور،عمران،حفیظ،رضوان،نزاکت،ذیشان،احسان اللہ،مظہر عباس شامل ہیں جبکہ ضلع اٹک سے شہزاد انجم، محمد آصف،ذوالفقار علی،مدثر اقبال، طاہر علی،عبدالحمید،مدثر ضمیر،علی اکثر، عامر شہزاد، محمد زاہد، محمد ذیشان شامل ہیں، ضلع چکوال سے جنید افضل، زبیر خان،شوکت ندیم، عامر بلال، محمد شفیق شامل ہیں، ضلع جہلم سے نذر عباس، کلیم عباس، محمد اسجد اور شکیل احمد شامل ہیںاس موقع پر آر پی او نے ترقی پانے والے ہیڈ کانسٹیبلوں سے کہا کہ ترقی پانے پر آپکی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے لہٰذا اب آپ کو زیادہ محنت اور لگن سے اپنے فرائض کو سرانجام دینا ہوگا، آپ اپنے آپ کو عوام کے جان و مال کے تحفظ ،میرٹ اور انصاف کی فراہمی کے لئے وقف کر دیں

متعلقہ عنوان :