فیصل آبا د کو سی پیک کے تحت تعمیر ہونیوالی لاہور، ملتان کراچی موٹروے سے ملانے کیلئے فوری ذیل گجراں اڈا ستیانہ کے مقام پر انٹر چینج تعمیر کیا جائے،رانا سکندر اعظم کا وزیراعظم سے مطالبہ
ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:46
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ کثیر سرمایے سے لاہورملتان، کراچی موٹروے کو مکمل کیا گیا ہے۔ مگر رابطہ سڑکوں سے پوری طرح منسلک نہ ہونے سے اسے اپنی استعداد کے مطابق اس پر سفر کرنے والوں کی تعداد انتہائی کم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر فیصل آباد کی ٹریفک کو آسان اور مختصر ترین راستہ سے اس موٹر وے سے ملا دیاجائے تو اس سے نہ صرف برآمدات کی تیز رفتار نقل و حمل میں مدد ملے گی بلکہ اس موٹر وے پر سفر کرنے والوں کی تعداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ اس لئے تاندلیانوالہ روڈ اڈا ستیانہ کے نزدیک چک نمبر اڈہ 426ذیل گجراں کے مقام پر انٹر چینج فوری طور پر تعمیر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس لنک روڈ کی تعمیر و مرمت اور کشادگی کیلئے بھی فوری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ فیصل آباد سے کراچی جانے والے برآمدی کنٹینروں کو مختصر راستہ مہیا کیا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ اس انٹر چینج کی وجہ سے سڑک کے ذریعے فیصل آباد سے لاہور ، ملتان یا کراچی جانے والوں کو بھی ایک مختصر راستہ مل سکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس انٹر چینج کی وجہ سے فیصل آباد سے لاہور کا سفر جو اس وقت دو گھنٹے میں طے ہوتا ہے وہ سواگھنٹے میں طے ہو سکے گا۔رانا محمد سکندر اعظم خاں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے رکن میاں فرخ حبیب ،رضا نصراللہ گھمن، صوبائی اسمبلی کے ارکان لطیف نذر، میاں وارث عزیز، عادل پرویز گجر اور عمر فاروق بھی اس سلسلہ میں وفاقی حکام سے ملاقات کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بھی ملاقات کرچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس جائز مطالبہ کی نہ صرف حمایت کی ہے بلکہ اس سلسلہ میں وفاقی وزارت مواصلات کو بھی خط لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اس مسئلے پر فوری توجہ دیں اور ذیل گجراں انٹر چینج کی تعمیر کا باضابطہ اعلان کریں۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.