کمشنر مکران ڈویژن محمد طارق زہری اور دیگر ساتھیوں کی وفات پر چیئرمین ہجوانی قومی اتحاد نصیر آباد کا اظہار تعزیت

اتوار 20 اکتوبر 2019 20:10

نصیرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) ہجوانی قومی اتحاد نصیر آباد کے چیئرمین میر زاکر علی ہجوانی نے کمشنر مکران ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد طارق زہری اور دیگر ساتھیوں کی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے پر گہرے رنج، دکھ اور افسوس کا اظہارِ کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ ان سب کو جنت الفردوس میں جگہ دے دیں اور پسماندگان کو صبر و جمیل عطا فرمائے اور کہا کہ کمشنر مکران ڈویژن محمد طارق زہری کی دوران سروس خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کی صوبے میں مختلف پوسٹوں پر دیانتداری اور لگن سے اپنی فرائض کی ادائیگی کو سراہا گیا ہے ان کے انتقال سے صرف مکران نہیں پورا صوبہ ایک محنتی، قابل اور سینئر تجربہ کار اور فرض شناس آفیسر سے محروم ہوگیا ہے اس غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ کمشنر مکران ڈویژن طارق زہری نے نصیر آباد میں بطور ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اپنے فرائض منصبی بخوبی سر انجام دیے تھے بلوچستان پیکیج میں نوجوانوں کو میرٹ پر بھرتی کیا گیا تھا اور نصیر آباد کے عوام نے ان کی کارکردگی کو سراہا گیا ایسے نوجوان آفیسر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔