صوبے میں ڈینگی کے مزید 28کیسز رپورٹ‘ مجموعی تعداد 5 ہزار863 ہوگئی‘ 5684 مریض صحت یاب

پیر 21 اکتوبر 2019 11:45

صوبے میں ڈینگی کے مزید 28کیسز رپورٹ‘ مجموعی تعداد 5 ہزار863 ہوگئی‘ 5684 ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) خیبرپختونخوا میں 24گھنٹے کے دوران ڈینگی بخار کے 28نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 5ہزار 863ہوگی ہے۔

(جاری ہے)

ڈینگی رسپانس سیل کی پیر کے روز کی رپورٹ کے مطابق پچھلے 24گھنٹوں میں پشاور میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ28 نئے مریض ہسپتالوں میں داخل ہوئے جس کے بعد پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2ہزار 340ہوگئی‘ رسپانس یونٹ کے مطابق پشاورخیبرپختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ 179مریض زیر علاج ہیں جنہیں علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

ڈینگی سے متاثر مریض 5684کو علاج کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کردیاگیاہے۔ تمام علاقوں میں جہاں سے ڈینگی کے مریض تعلق رکھتے ہیں یا جہاں ڈینگی مچھر کے لاروے کی موجودگی کا امکان ہے سپرے یقینی بنایاجارہاہے تاکہ ڈینگی کی افزائش کو روکاجاسکے۔