موہنجودوڑو مسافر ٹرین کو مختلف سٹیشنوں پر رُکنے کی اجازت

پیر 21 اکتوبر 2019 16:15

لاہور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظرکراچی اور سکھرکے درمیان چلنے والی موہنجودوڑو مسافر ٹرین (213-Up/214-Dn) کو کیڈٹ کالج پتھارو، عنار پور ، بدھا پور، گوپنگ، منجا ہند، لکی شاہ سردار،بوبک روڈ اور خداآباد ریلوے سٹیشنز پر رُکنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس فیصلے پر فوری عمل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :