انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں9پیسے اور قیمت فروخت میں15پیسے کی کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں استحکام رہا

پیر 21 اکتوبر 2019 18:45

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں9پیسے اور قیمت فروخت میں15پیسے کی کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں9پیسے اور قیمت فروخت میں15پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.97روپے سے گھٹ کر155.88روپے اورقیمت فروخت156.07روپے سے گھٹ کر155.92روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالرکی قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.70روپے اورقیمت فروخت156.20روپے پرمستحکم رہی۔

(جاری ہے)

یوروکی قیمت خریدمیں10پیسے اور قیمت فروخت میں1.10روپے کی کمی جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خریدمیں1.40روپے اور قیمت فروخت میں40پیسے کامزیداضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید173.30روپے سے گھٹ کر173.20روپے اورقیمت فروخت175.30روپے سے گھٹ کر174.20روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید199.80روپی سے بڑھ کر201.20روپے اورقیمت فروخت201.80روپے سے بڑھ کر202.20روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید میں5پیسے کا اضافہ، قیمت فروخت اوریواے ای درہم کی قیمت خرید میں استحکام اور قیمت فروخت میں5پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.30روپے سے بڑھ کر41.35روپے اورقیمت فروخت41.60روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.30روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت42.55روپے سے بڑھ کر42.60روپے ہوگئی۔پیرکوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید22.20روپے اور قیمت فروخت23.30روپے پر مستحکم رہی۔