Live Updates

وزیراعظم کی پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی سے ملاقات میں اندرونی کہانی سامنے آگئی

آپ کے درمیان اختلافات کی خبریں مجھ تک پہنچی ہیں،وزیر اعظم … اختلافی معاملات کو میں نے دور کردیاہے ،گورنر سندھ کا جواب

پیر 21 اکتوبر 2019 20:15

وزیراعظم کی پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی سے ملاقات میں اندرونی کہانی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) وزیراعظم عمران سے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے درمیان اختلافات کی خبریں مجھ تک پہنچی ہیں۔

(جاری ہے)

اس پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاکہ اختلافی معاملات کو میں نے دور کردیا ہے تاہم عمران خان نے ان سے سوال کیا کہ معاملہ میڈیا تک کیسے پہنچا ،اراکین نے وزیراعظم سے شکوہ کیا کہ کراچی میں وفاق کی مدد سے بننے والے منصوبے تاخیر کا شکار ہیں۔

اس کے جواب میں عمران خان نے کہاکہ وفاق اس وقت مالی مشکلات کا شکار ہے اور بدعنوانی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔وزیراعظم نے کہا کہ کوشش ہے کہ سندھ انفراسٹریکچر ڈیویلپمنٹ کمپنی کے ذریعے نئے ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات