طلبہ پاکستان کا قیمتی اثاثہ،درخشندہ ستارے ہونے کیساتھ ملک کا روشن مستقبل ہیں،ڈاکٹر عمران شعیب

پیر 21 اکتوبر 2019 20:49

کبیروالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) خانیوال پبلک سکول اینڈ کالج کے گرلز ونگ میں طالبات کے مابین بیڈ منٹن چیمپین شپ کے مقابلہ جات ہوئے جس کے مہمان خصوصی وائس پرنسپل ڈاکٹر عمران شعیب تھے۔اس موقع پر گرلز ونگ انچارج مسز مسرت طارق گیلانی‘ہاؤس کوآرڈی نیٹرمسز غزالہ نیازی‘ایڈ من آفیسر محمد اقبال سمیت اساتذہ وطالبات موجود تھے۔

وائس پرنسپل ڈاکٹر عمران شعیب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم اور کھیل دونوں میدانوں میں خانیوال پبلک سکول اینڈ کالج کو ایک منفرد مقام حاصل ہے‘ تعلیم او رکھیل دونوں لازم وملزوم ہیں ان میں توازن رکھ کر طلباء صحت مند جسم اور صحت مند دماغ کیساتھ پاکستان کی تعمیروترقی میں اہم کردار اداکرسکتے ہیں کھیل جسمانی نشوونماء کے لیے بہت ضروری ہیں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ ہم نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ بہتر طور پر ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں کیونکہ طلبہ پاکستان کا قیمتی اثاثہ اور درخشندہ ستارے ہونے کیساتھ ملک کا روشن مستقبل ہیں۔بیڈ منٹن مقابلہ چار ہاؤسز اقبال‘جناح‘نشتر اور زکریا کے درمیان منعقد ہوا۔بیڈ منٹن چیمپین شب کے سیمی فائنل مقابلے مں ے نشتر ہاؤس کی کھلاڑی ایمان زہرہ او راقبال ہاؤس کی کھلاڑی عاتکہ عبدالخالق نے حصہ لیا جو نشتر ہاؤس نے جیت لیا۔

مقابلے کادوسرے سیمی فائنل جناح ہاؤس کی کھلاڑی علیحا ظفر اور اقبال ہاؤس کی کھلاڑی عریشہ ارشد کے مابین کھیلاگیا جو کہ اقبال ہاؤس نے ون کیا۔بیڈ منٹن چیمپین شپ کا فائنل اقبال ہاؤس کی طالبہ عریشہ ارشداور نشترہاؤس کی طالبہ ایمان زہرہ کے مابین کھیلا گیا جس میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد نشتر ہاؤس کی طالبہ ایمان زہرہ نے فتح حاصل کی۔ریفری کے فرائض مسز شازیہ نورین نے سرانجام دئیے۔