نوشکی، گاڑی کے ٹکر سے کمسن بچہ جاں بحق

پیر 21 اکتوبر 2019 23:58

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) قومی شاہراہ پر گاڑی کے ٹکر سے کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز آر سی ڈی شاہراہ زیارت دستگیر کراس کے قریب پروبکس کار گاڑی کے زد میں آکر گیارہ سالہ کمسن بچہ شدید زخمی ہوگیا ،جسے فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا ،جس کی شناخت شکیل احمد ولد بشیر احمد سمالانی ساکن کلی زیارت دستگیر سے ہوئی ،پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے خاندانی ذرائع کے مطابق شکیل احمد اپنے بھائی کے ہمراہ مدرسہ جارہا تھا کہ ٹریفک حادثے کا شکار ہوگیا۔