آصف زرداری کو جیل سے پمز اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ
جیل حکام نے سابق صدر آصف علی زرداری کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا
مقدس فاروق اعوان منگل 22 اکتوبر 2019 11:38
(جاری ہے)
تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی گئی کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں اقدامات کیے جائیں۔
فیصلے کے مطابق جیل حکام ایگزیکٹو آڈر کے ذریعے ہسپتال کو سب جیل قرار دے سکتے ہیں۔ فیصلے میں کہاگیاکہ جیل سپریڈنٹ تمام معاملات پر اپنے رپورٹ 22 اکتوبر عدالت میں پیش کرے۔عدالت نے وکیل لطیف کھوسہ کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔آصف علی زرداری نے جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔واضح رہے کہ گذشتہ شب سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد نیب نے انہیں فوری بنیادوں پر علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ سروسز ہسپتال منتقل کیے گئے سابق وزیراعظم شریف کا ڈینگی ٹیسٹ کیا گیا۔ ڈینگی ٹیسٹ کی رپورٹ کے نتائج کے مطابق نواز شریف کو ڈینگی کا مرض لاحق نہیں ہوا۔ نواز شریف دل کی ادویات استعمال کر رہے ہیں جن میں کون پتلا کرنے والی ادویات بھی ہیں۔ ان ادویات کے باعث ہی نواز شریف کا پلیٹ لیٹ کاونٹ کم ہوا ہے۔ تاہم نواز شریف کے ابھی مزید کچھ میڈیکل ٹیسٹ کیے جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.