سنگا پور میں خودکار اڑن ٹیکسی کی کامیاب آزمائشی پرواز

وولو کاپٹر کی چیف ایگزیکٹو فلوریان کا آئندہ مرحلے میں اڑن ٹیکسی کو بھارت اور چین میں متعارف کرانے کا اعلان

منگل 22 اکتوبر 2019 14:46

سنگا پور میں خودکار اڑن ٹیکسی کی کامیاب آزمائشی پرواز
سنگاپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) ڈرون نما خودکار اڑن ٹیکسی نے دبئی، ہیلسنکی، جرمنی اور لاس ویگاس کے بعد سنگا پور میںکامیاب آزمائشی پرواز مکمل کر لی۔جرمنی کی فرم وولو کاپٹر کی تیار کردہ اڑن ٹیکسی نے سنگا پور کے ضلع مرینا بے میں اڑھائی منٹ کی آزمائشی پرواز کی۔ٹیکسی میں احتیاط کے طور ایک پائلٹ بھی سوار کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

اڑن ٹیکسی کی پرواز کا شیڈول منگل کو تیز بارش کے باعث کئی مرتبہ تبدیل کیا گیا ، یہ خودکار اڑن ٹیکسی ڈرون ٹیکنالوجی کو ہی مدنظر رکھ کر بنائی گئی ہے جس کے دبئی ، ہیلسنکی ، جرمنی اور لاس ویگاس میں کامیاب آزامائشی پروازیں ہو چکی ہیں۔سنگا پور پہلا ایشیائی ملک ہے جو وولو کاپٹر کو رائج کرنے کی طرف جا رہا ہے اس بات کا مکان ہے کہ سنگا پور میں یہ ٹیکسی سروس دو سے چار سال میں قانون سازی کے بعد رائج ہو جائے گی۔وولو کاپٹر کی چیف ایگزیکٹو فلوریان نے اس موقع پر کہا کہ ہم وولو کاپٹر کو منیلا اور بنکاک کے بعد بھارت اور چین میں متعارف کروانا چاہتے ہیں کیونکہ ایشیاء ان ٹیکسیوں کی ایک بڑے مارکیٹ ثابت ہو سکتی ہے۔