Live Updates

نواز شریف کو مریم نواز کی ضرورت ہے

بیگم کلثوم نواز کی بیماری کے وقت جو کیا گیا اب وہی دہرایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین کا مریم نواز کو جیل سے رہا کر کے والد کے پاس اسپتال بھیجنے کا مطالبہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 22 اکتوبر 2019 14:08

نواز شریف کو مریم نواز کی ضرورت ہے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 اکتوبر 2019ء) : سابق وزیراعظم نواز شریف اس وقت سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ نواز شریف کو گذشتہ رات طبیعت خرابی کی وجہ سے نیب لاہور آفس سے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔تاہم یہاں یہ بات قبل ذکر ہے کہ نواز شریف کے دونوں صاحبزادے ملک سے باہر ہیں۔جب کہ بیٹی مریم نواز جیل میں قید ہیں۔

ایسے میں سوشل میڈیا پر "نواز شریف کو مریم نوز کی ضرورت ہے" کا ٹپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔مرحومہ بیگم کلثوم نواز کی بیماری پر بھی سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کیا گیا تھا اوران کی بیماری کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ محض نواز شریف اور مریم نواز کا مقدمات سے بچنے کے لیے باہر رہنے کا بہانہ ہے،تاہم دونوں باپ بیٹی نے پاکستان آکرمقدمات کا سامنا کیا اور اب جیل کاٹ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

صارفین نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ بھی وہی کیا جا رہا ہے جو بیگم کلثوم کی بییماری کے وقت کیا گیا۔ایک صارف نے کہا کہ نواز شریف کو اسپتال میں اپنی بیٹی کی ضرورت ہے۔اس کے ساتھ ساتھ نواز شریف کے حق میں عوام کو سڑک پر بھی نکلنے کی ضرورت ہے
ایک صارف نے کہا کہ پہلے مریم نواز کو اپنے والدہ کو بھی دیکھنے سے محروم کیا گیا تھا اور اب پھر یہی سلوک کیا جا رہا ہے۔

انہیں سیاسی انتقام کی وجہ سے جیل بھیجا گیا جو کہ ایک ظلم ہے۔
مریم نواز وہ بیٹی ہے جس کا پر والد مستحق ہے جس طرح سے وہ اپنے والد کے ساتھ کھڑی ہیں اور ان کی طاقت بنی ہوئی ہیں،لیکن لوگ اسی چیز کو ان کی کمزوری بنانا چاہتے ہیں۔
ایک صارف نے ٹویٹ کیا
ایک صارف نے ٹویٹ کیا
اس کے علاوہ بھی کئی سوشل میڈیا صارفین نے مریم نواز کئی کو جیل سے نکال نواز شریف سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات