لیگی رہنما کیپٹن (ر)محمد صفدر کی گرفتاری کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

منگل 22 اکتوبر 2019 15:16

لیگی رہنما کیپٹن (ر)محمد صفدر کی گرفتاری کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ (ن )کے رہنما کیپٹن (ر)محمد صفدر کی گرفتاری کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا کہ یہ ایوان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر)محمد صفدر کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

کیپٹن (ر)محمد صفدر کو انتقامی سیاست کا نشانہ بناتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔حکومت اپوزیشن کے ہر بولنے والے شخص کو گرفتار کرارہی ہے۔آمریت کے دور میں بھی ایسی بزدلانہ حرکتیں نہیں ہوئی جیسے موجودہ دور میں ہورہی ہیں۔موجودہ حکومت نیب اور پولیس کو اپنے سیاسی مخالفین کیخلاف استعمال کررہی ہے۔یہ ایوان سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت کی یکطرفہ کاروائیوں کا ازخود نوٹس لیا جائے۔