Live Updates

پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت نے کسانوں کو پہلی دفعہ گنے کی بروقت اور پوری قیمت دلائی ہے‘راجہ بشارت

حکومت شوگر انڈسٹری کی ترقی کے لیے کوشاں ہے تاکہ معیشت مضبوط ہو اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار ملے‘وزیر قانون

منگل 22 اکتوبر 2019 17:16

پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت نے کسانوں کو پہلی دفعہ گنے کی بروقت اور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر قانون،پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت نے کسانوں کو پہلی دفعہ گنے کی بروقت اور پوری قیمت دلائی ہی-وہ مقامی ہوٹل میں بطور مہمان خصوصی پاکستان سوسائٹی آف شوگر ٹیکنالوجسٹس(پی ایس ایس ٹی) کے 53 ویں سالانہ کنونشن سے خطاب کر رہے تھی-قبل ازیں پی ایس ایس ٹی کے صدر دوست محمد بلوچ اور دیگر عہدیداروں نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا-راجہ بشارت نے دو روزہ کنونشن اور نمائش کا باقاعدہ افتتاح کیا-کنونشن میں اندرون و بیرون ملک سے شوگر انڈسٹری کے صنعتکار، ماہرین، انجینئرز، سائنسدانوں اور محققین کی بڑی تعداد نے شرکت کی-راجہ بشارت نے کہا کہ صوبہ پنجاب کا ملک کی شوگر انڈسٹری میں 50 فیصد حصہ ہے، پنجاب کے لیے پی ایس ایس ٹی کنونشن کی میزبانی ایک اعزاز ہی-انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار مقامی انڈسٹری کے استحکام کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں جبکہ شوگر انڈسٹری اور گنے کے کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے کے لیے اہم قانون سازی کی جا رہی ہی-انہوں نے کہا کہ حکومت شوگر انڈسٹری کی ترقی کے لیے کوشاں ہے تاکہ معیشت مضبوط ہو اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار ملی-وزیر قانون نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایتھینول پرسابقہ حکومت کی عائد کردہ دو فیصد ڈیوٹی ختم کر کے شوگر انڈسٹری کو بڑا ریلیف دیا ہی-حکومت ماحولیاتی آلودگی کی بنیاد پر ملوں کو بند کرنے کی بجائے زیادہ سے زیادہ درخت لگا رہی ہی-انہوں نے کہا کہ شوگر انڈسٹری کی مضبوطی کے لیے حکومت اس کے تمام سٹیک ہولڈرز کے مفادات کا تحفظ کر رہی ہی-راجہ بشارت نے یقین دلایا کہ پنجاب حکومت شوگر انڈسٹری کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی-بعد ازاں انہوں نے نے اعلیٰ کارکردگی پر پی ایس ایس ٹی کے عہدیداروں میں شیلڈیں بھی تقسیم کیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات