سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کا اجلاس کل ہو گا

منگل 22 اکتوبر 2019 17:24

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کا اجلاس کل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کا اجلاس کل بدھ کو ہو گا جس میں پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی اپنی رپورٹ پیش کرے گی جس میں بتایاجائے گا کہ کپاس کی خریف فصل 2019 کی صورتحال کیا ہے اور سندھ میں پانی کی کمی اور موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے کپاس کی فصل پر کیا اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

سینیٹ سیکرٹریٹ کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق کمیٹی کا اجلاس سینیٹر سید مظفر حسین شاہ کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ہو گا۔ کمیٹی کو زرعی ترقیاتی بنک لمٹیڈ کی جانب سے ایگریکلچر کریڈٹ سکیم کے بارے میں آگاہ کیاجائے گا ، اسی طرح کمیٹی کو ارسا کی جانب سے دریائے سندھ میں پانی کی صورتحال برائے فصل ربیع سیزن 2019 کے بارے میں بھی بریفنگ دی جائے گی۔